فیصل آباد: دیرینہ رنجش کی بناء پر ملزمان کی فائرنگ، شہری قتل

Published On 06 February,2021 05:23 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ملزمان نے دیرینہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں شہری کو قتل کر دیا گیا جس کی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کر لیا ہے، ملزمان نے مین کھرڑیانوالہ روڈ پر عمر حیات کو دیرینہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

سی سی ٹی وی میں ملزمان کو فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔۔
 

Advertisement