مستونگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، تین مزدور قتل،ایک زخمی

Published On 08 February,2021 04:15 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین مزدوروں کو قتل کر دیا

سکیورٹی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی خراسانی منگچر میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس کے کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے مزدور بورنگ پر کام کر رہے تھے، جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی افراد کو قلات ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔