کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ واقعے میں دوسگے بھائیوں کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول سید عابدحسین شاہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے واقعے میں دو سگے بھائیوں کو موٹرسائیکل سواروں نے قتل کیا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں دہرے قتل کا مقدمہ صدرتھانے میں درج ہوا۔ مقدمہ مقتول سید عابد حسین شاہ کے بیٹے شہریار شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 4 نامزد سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
نامزد ملزمان میں سید شاہنوازشاہ، شاہ نیاز شاہ، رحمت شاہ، ڈرائیور محمد کمال اور دو نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز سٹی کورٹ سے پیشی کے بعد ایف ٹی سی فلائی اوور پر پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔