کراچی: بیرون ملک جانے والے پارسلز سے 4 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

Published On 11 February,2021 01:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شارع فیصل کراچی میں تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے کی کارروائی کے دوران بیرون ملک جانے والے پارسلز سے 4 کلو کرسٹل برآمد کر لئے گئے۔

پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کا ایکشن، بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو ایمفیٹامائن کرسٹل برآمدہوئی ہے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کرسٹل کی مالیت چار کروڑ 10 لاکھ روپے ہے جسے خشک میوہ جات کے14 پیکس میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بحرین کیلئے پارسل بک کرانے والے ملزم محمدعلی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 

Advertisement