فیصل آباد: سڑکوں، چوراہوں، گلی، محلوں اور ٹریفک اشاروں پر بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے

Published On 12 February,2021 09:26 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی سڑکوں، چوراہوں، گلی، محلوں اور ٹریفک اشاروں پر پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن صرف میٹنگ تک محدود رہا۔

فیصل آباد میں پیشہ ور بھکاری ٹولیوں کی شکل میں بھیک کے نام پر راہ گیروں کو پریشان کرتے ہیں، درجنوں پیشہ ور بھکاری مختلف انداز اپنا کر معذوری اور غربت کا بہانہ بنا کرشہریوں سے پیسے نکلواتے ہیں، شہری کہتے ہیں ایسے پیشہ ور بھکاریوں کی پکڑ دھکڑ ہونی چائیے جو مستحق لوگوں کو بھی حق سے محروم کردیتے ہیں۔

سوشل ویلفئیراور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کے حوالے سے کئی منصوبے بنائے گئے لیکن ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کوعملی جامہ پہنانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ پیشہ ور بھکاریوں کو لگام ڈالنے اور ان کے خلاف ایکشن نہ ہونے سے مختلف روپ دھارے بھکاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
 

Advertisement