فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں منچلوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی۔ نوجوان پتنگ بازی کرتے رہے ۔ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا۔ پولیس بے بسی سے تماشہ دیکھتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں منچلوں نے پتنگ بازی پر لگائی گئی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دن بھر کی خوب پتنگ بازی اور شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ منچلوں نے بلاخوف چھتوں پر چڑھ کر بسنت منائی۔
دوسری جانب شہری پتنگ بازی کے اس جان لیوا کھیل کی روک تھام کیلئے انتطامیہ سے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے رہے
پتنگ بازی کی روم تھام کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری کہتے ہیں کہ پتنگ بازی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ والدین بھی اگر اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں تو اس خونی کھیل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔