فیصل آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سمندری روڈ پر پیشی پر آتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔