بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد،4 اسمگلرز گرفتار

Published On 17 February,2021 12:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے چار اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کسٹمز نے بیرون ملک بھیجی جانیوالی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوچ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے چار اسمگلرز کوگرفتار کیاگیا۔ پسنی کے قریب پہاڑوں کے قریب چھپائی گئی 280 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری جانب پاکستان کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کراچی سے برمنگھم بھیجےجانے والے نان اسٹک کوکنگ پینز سے ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق خفیہ خانہ سے45لاکھ روپے کی معیاری450گرام ہیروئن برآمد کی۔ پارسل بک کرانے والے پشاور کے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مفرور ملزم کی تلاش اور گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
 

Advertisement