کراچی: (دنیا نیوز) حب کے قریب کوئٹہ ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا، ملزم کے 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم پاک فوج کا جعلی کیپٹن بن کر متعدد شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا ہے۔ ملزم نوسربازی فراڈ، دھوکہ دہی کی 10 وارداتوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے بیوروکریٹس،اہم سیاسی اور شوبز شخصیات سے بھی رابطے ہیں۔
پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سے ملزم کے موبائل فونز کا فرانزک کروایا ہے جبکہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔