کراچی: بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

Published On 17 February,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ۔۔

کورنگی پولیس نے سی سی سی ٹی وی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو سٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے نکلنے والےشہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گارڈ کو اپنی طرف آتا دیکھ کر ملزمان فرار کی کوشش میں گرگئے۔ بائیک گرتے ہی ملزمان بدحواسی میں بھاگ کھڑے ہوئے۔

ملزمان کی شناخت نصیر احمد اور جاوید کے نام سے کی گئی۔ ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
 

Advertisement