سندھ وائلڈ لائف کی کارروائی، 7 ہزار دیسی نسل کی چڑیاں تحویل لے لی، ملزم گرفتار

Published On 18 February,2021 04:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ وائلڈ لائف نے کراچی کے صدر بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے سات ہزار دیسی نسل کی چڑیاں تحویل میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے کراچی صدرتاج کمپلیکس بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے کراچی آنے والی بس سے سات ہزار دیسی نسل کی چڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

گیم وارڈن اعجاز نوندانی کے مطابق تحویل میں لی گئی چڑیا ایمپریس مارکیٹ پرندہ مارکیٹ میں سپلائی کی جانا تھیں، کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
 

Advertisement