پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں تین مرلے مکان کے تنازع نے پانچ افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے تین خواتین اور دو مرد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند لنڈی اخون احمد میں تین مرلہ مکان کے تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں مقامی چھولے فروش، اس کی دو بیویاں، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ ملزمان نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔