کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد گرفتار

Published On 22 February,2021 08:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی اعلامیہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد واحدحسین عرف گڈوعرف سوداگر کے قبضہ سے ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد واحد ایم کیو ایم لندن کے سرغنہ سلیم عرف سلیم بلجیم عرف سلیم بلوچ کا دست راست ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم سلیم بلجیم کے اشارے پر اسلحہ کی خریداری اور فراہمی ممکن بناتا تھا، ملزم واحد حوالہ ہنڈی کے ذریعے دہشت گردی کی وارداتوں کی رقم کی فراہمی اورتقسیم کرتا تھا، ملزم شہر میں جلاوگھیراؤ بدامنی پھیلانے کے واقعات میں بھی ملوث ہےگرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
 

Advertisement