گوجرانوالہ: ٹریفک سگنلز اور مارکیٹوں میں گداگروں کی بھرمار، کریک ڈاون میں متعدد زیر حراست

Published On 23 February,2021 08:42 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ٹریفک سگنلز اور مارکیٹوں میں پیشہ ور گدا گروں کی بھرمار ہو گئی، سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے متعدد بھکاریوں کو حراست میں لے لیا۔

دن ہو یا رات ،جیسے ہی سگنلز پر گاڑی رکتی ہے تو غربت کی دہائیاں دیتے پیشہ ور گدا گر سامنے آ جاتے ہیں جن کا کاروبار بازاروں، ماکیٹوں اور سگنلز پر خوب چمکتا ہے۔

شہر کے تمام سگنلز اور چوک چوراہوں پر بھیک مانگنے والے گدا گروں کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ شہری بھی ان سے بے حد پریشان ہیں۔ بھیک صدقہ اورخیرات ضرور دیں مگر یہ تسلی ضرور کر لیں کہ کہیں آپ کا پیسہ غلط ہاتھوں میں تو نہیں جا رہا۔
 

Advertisement