گوجرانوالہ: بیوی نے دیور سے مل کر خاوند کو قتل کر دیا

Published On 20 January,2021 04:12 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں بیوی نے دیور سے مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ میں شوہر کو بیوی اور بھائی کے ناجائز مراسم کا علم ہوا تو بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر ڈالا، مقتول دو بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ محمد پورہ میں پیش آیا،لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔
 

Advertisement