چنیوٹ: پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 5 خواجہ سرا گرفتار

Published On 19 January,2021 04:30 pm

چنیوٹ : (دنیا نیوز) خواجہ سراؤں کے پولیس پر تشدد کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اہلکاروں پر تشدّد کرنے والے روشنی، عیسیٰ، اخلاق عرف بلی، عارف عرف کلیجی اور انور جلیبی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقعہ نجی سینما ہال میں ڈانس پارٹی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے پولیس اہلکاروں پر تشدّد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کے ڈانس پارٹی کے دوران پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔

چھاپہ کے دوران ڈانس پارٹی میں موجود متعدد خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس میں تھانہ سٹی پولیس نے 16نامعلوم خواجہ سراؤں پر مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ: سالگرہ تقریب پر چھاپہ کیوں مارا؟ خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کر دی

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 خواجہ سراؤں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں روشنی، عیسیٰ، اخلاق عرف بلی، عارف عرف کلیجی اور انور جلیبی شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث مزید خواجہ سراؤں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement