لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹنے کے بعد پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی سرکس دکھائی گی، جعلی راجکماری کے پرانے راگ سن سن کر عوام بیزار ہوچکے۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن بدستور مدرسے کے طالبعلموں کو سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر اقتدار کے حلوے سے محروم رہ جائینگے، پی ڈی ایم کے ساتھ بارہا ہاتھ کرنے والا لاڈلہ شہزادہ ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھا کھوکھلی بڑھکوں پر مبنی تماشا انجوائے کریگا۔