لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سے ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10سالوں میں انٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔
*پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی عثمان بزدار نے 9سال پرانےمعاہدوں پر قومی مفاد میں نظرثانی کرنے کی روایت قائم کی اور کم ریٹس پردوبارہ معاہدےکرکےقوم کے اربوں روپےبچائے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 17, 2021
*میٹروبس معاہدے پر8سال بعد نظرثانی کی گئی۔نیا معاہدہ 368روپے فی کلومیٹر کی بجائے213روپےفی کلومیٹرپرکیاگیا
*گزشتہ10سالوں میں اینٹی کرپشن نے صرف 43کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے27ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 17, 2021
یہ ہے تبدیلی، یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 17, 2021
انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی اور کپتان کا نیا پاکستان ہے، قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے۔