لاہور: (دنیا ینوز) وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشن کلین لاہور کے سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا، ملازمین کو چھٹی کے متبادل میں رولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اتوار والے دن بھی لاہور ویسٹ میجمنٹ کے فیلڈ ملازمین ڈیوٹی پر ہوں گے، لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرنے کے بعد بھی صفائی کے حوالے سے اہم اقدامات جاری رہیں گے، لاہور کی شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی ترقیاتی محکموں کو اہداف دے دیئے ہیں۔