شکارپور: دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد قتل، متعدد زخمی، حالت تشویشناک

Published On 15 January,2021 05:19 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کے نواحی گاؤں امروٹ شریف مین جونیجا اور دل قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد4 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جونیجا اور دل قبیلے کے دو گروپوں مین زرعی زمین کے تنازع پر ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت رسول بخش جونیجو، ثناء اللہ دل، عبدالوہاب دل، اصغر جونیجو کے نام سے ہوئی ہے۔

 لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے مدئجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واقع کے بعد ایک گروپ نے انڈس ہائے وئے پر ٹائر نذرآتش کرکے روڈ کو بلاک کردیا ۔ جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے بعد مین پولیس کے پھچنے پر پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کے فائرنگ مین ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا جس کے بعد روڈ کو کھولا گیا۔