لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹ انتخابات سے پہلے متحرک، اپوزیشن کے ارکان سے ملاقاتوں کا دوبارہ سلسلہ شروع کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپوزیشن جماعتوں کے پانچ ارکان اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عثمان بزدار کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی حتمی حکمت عملی کے لئے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابی مرحلے میں بھی بھرپور مینڈنٹ حاصل کرے گی، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے لئے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے گا۔
ادھر وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو گروپ بنا کر ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں وزرا کو ائندہ چند روز میں اہداف دے دیئے جائیں گے۔