لاہور: (روزنامہ دنیا) مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں کیلئے انسینٹو الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کر دیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کیلئے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الاؤنس منظور کیا گیا، آئی ڈیپ افسروں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار تک انسینٹو الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ جی ایم آئی ڈیپ کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار، جی ایم ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار انسینٹو الائونس منظور کیا گیا۔
ڈائریکٹر سپیشل برانچ جنوبی پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکیج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز ایلیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی، پنشن فنڈ اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لیکر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئیں۔
پنشن فنڈ کے پورٹ فولیو منیجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار، اسسٹنٹ اکاؤنٹ منیجر کی تین لاکھ 41 ہزار، اسسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کر دی گئی۔