ملتان: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف گارنٹی دیکر بیرون ملک گئے، حکومت نے نہیں عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا، نواز شریف کی ضمانت دینے والا ہمارے پاس ہی ہے، کہیں نہیں گیا۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاستدان جو 3 مرتبہ وزیراعظم رہا انہیں واپس آنا چاہیے، نواز شریف نے ابھی تک کوئی تازہ رپورٹس نہیں بھجوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا، صحت کارڈ ملنے سے عوام کو مفت علاج کی سہولیات دسیتاب ہونگی۔