لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں، قوم سیاست کے ان منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی، ان لوگوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں، یہ صرف ذاتی عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی اور ان کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔