فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کی ضلع کچہری میں دو وکلاء گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں گروپوں کے وکلاء اور انکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملے کئے۔ جس سے ضلع کچہری خوف و ہراس پھیل گیا۔
فیصل آباد کی ضلع کچہری میں دو وکلاء گروپوں کی جانب سے دو پارٹیوں کے درمیان صلح کروانے کیلئے بیٹھک جاری تھی کہ اسی دوران معمولی تلخ کلامی پر دونوں گروپوں کے وکلاء سیخ پا ہوگئے اور دونوں گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملے کئے گئے جبکہ ایک گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ کے چیمبر پر اینٹیں برساتے ہوئے شیشے توڑ دئیے گئے۔
لڑائی جھگڑے کے اس واقع سے خوف ہراس پھیل گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر شہریوں نے بھاک کر اپنی جان بچائی۔ لڑائی جھگڑے کے واقع کی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہوئی جس میں وکلاء اور انکے ساتھیوں کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے ایک دوسرے پر حمل آور ہوتے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔