چنیوٹ: (دنیا نیوز) خواجہ سراؤں کی سالگرہ کی تقریب پر پولیس کے دھاوے کے بعد خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کر دی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقعہ نجی سینما ہال میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی ختم کروادی جس پر خواجہ سراؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھ پائی شروع ہوگئی۔
خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں پرجوتوں اور گھونسوں کی بارش کرڈالی پولیس اہلکاروں کی پٹائی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر خواجہ سراء پولیس اہلکاروں پر تشدد کررہے ہیں۔
پولیس نے ابھی تک خواجہ سراؤں کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا گیا ہے