شیخوپورہ: کرکٹ میچ میں جھگڑا، پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

Published On 19 January,2021 07:32 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) کرکٹ میچ میں باری لینے کے دوران جھگڑے کے باعث پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے غازی مینارہ میں کرکٹ میچ کے دوران باری پہلے لینے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران نوجوان نے چھریوں سے کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر 24 سالہ عمر دراز جاں بحق ہو گیا۔

ملزم طارق کی جانب سے حملے کے باعث دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان عمر دراز پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو حراست میں لے لیا ہے۔
 

Advertisement