گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے ماں اور چار بچوں کو قتل کر دیا

Published On 21 January,2021 03:09 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے نواحی گاوں ڈوگراں والا میں نامعلوم ملزمان نے ماں اور چار بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈوگرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فوزیہ بی بی اور اس کے چار بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول خاتون اور اس کا شوہر گزشتہ دس سال سے کرایہ پر رہائش پذیر تھا، پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 

Advertisement