گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا جہاں ایک ہی چھت تلے پراپرٹی ٹیکس، تفریح ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر سہولیات میسر آئیں گئی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید نے گوجرانوالہ میں ایکسائز کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز فضا شاہ نے ڈی جی کو نئے دفتر میں سہولیات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایکسائز نے عوامی مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ ریونیو کے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کے احکامات بھی دیئے۔
نئے دفتر میں شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس، تفریح ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر سہولیات میسر آئیں گئی۔ نئی عمارت میں تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے ملنے سے شہری بھی بہت خوش ہیں۔
ڈی جی ایکسائز کے حکم پر نئے دفتر میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں جو دفتر میں آنے والوں شہریوں کا رہنمائی فراہم کریں گے۔