گوجرانوالہ: 100 سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

Published On 04 December,2020 10:46 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سو سال پرانے سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت پر مالیاتی ادارے تو نہ بن سکے البتہ عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے بعد اس جگہ کو نشئیوں اور آوارہ کتوں نے اپنی آماجگاہ بنالیا۔

گوجرانوالہ کا سو سالہ پرانا تاریخی ریلوے سٹیشن جہاں کبھی ٹرین کی آمدورفت پر مسافروں کی بھاگم دوڑ ہوتی تھی، مگر سٹیشن ختم ہونے کے ساتھ یہ جگہ اب کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ منشیات فروشوں اور آوارہ کتوں اس جگہ کو اپنی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔

سابقہ دور حکومت میں سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر بینک اور فوڈ سٹریٹ بنانے کے کام شروع کیا گیا جو کہ کچھ عرصہ بعد رک گیا جس کے بعد سے یہ بیش قیمت اراضی اب ویران پڑی ہے۔ صنعتکاروں و تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کی پہچان اور ثقافت ہے، اس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
 

Advertisement