گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے علاقہ گرجاکھ میں حسد کی آگ میں جلنے والی خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے پانچ سالہ بھانجے کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ کوٹلی رستم میں نند اور جیٹھانی کے جھگڑے نے پانچ سالہ معصوم بچے ابراہیم کی جان لے لی۔مقتولہ سمیرا نےاپنے آشنا ارشدکے ساتھ ملکر اپنے ہی بھانجہ کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا ۔ پانچ سالہ بچے کے قاتلوں کو گرفتار کرنا پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔
ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا اور شک کی بنا پر بچے کی ممانی سمیرا بی بی سے تفتیش شروع کی تو پہلے اس نے پولیس کوچکمہ دینے کی کوشش کی اوربعد ازاں اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔