گجرانوالہ میں 2020 کے دوران ڈکیتیاں، مختلف واقعات میں 180 افراد مارے گئے

Published On 31 December,2020 09:34 am

گجرانوالہ: (دنیا نیوز) پاکستان کے پانچویں بڑے صنعتی شہر گجرانوالہ میں سال 2020 کے دوران لوٹ مار کا بازار گرم رہا جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 180 افراد قتل کر دیئے گئے۔

گوجرانوالہ میں سال 2020 گزشتہ سال کے مقابلے میں کرائم کے حوالے سے شہریوں پر خاصا بھاری رہا۔ 180افراد قتل، پانچ ہزار کے قریب ڈکیتی و راہزانی کی وارداتیں جبکہ 15سو موٹر سائیکل اور کاریں چوری اور چھین لی گئیں۔

پولیس حکام بھی بڑھتے ہوئے کرائم کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرح ڈاکو بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

پولیس کے دعوے تو اپنی جگہ لیکن شہریوں نے گجرانوالہ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement