گوجرانوالہ: گھریلو رنجش پر ملزمان کی فائرنگ، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Published On 15 January,2021 07:15 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گھریلو رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گکھڑ کے علاقہ کوٹلی سائیاں میں گھریلو رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مہناز، پروین اور فیاض سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفیان نامی ملزم نے ساتھیوں سے مل کر فائرنگ کرتے ہوئے 5افراد کو قتل کیا، ملزمان اور مقتول قریبی رشتہ دار ہیں، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سفیان کی سسرالیوں کے ساتھ صلح کروانے کے لیے گئے تھے۔ سفیان کی اپنے سسرالیوں سے رنجش چل رہی تھی۔
 

Advertisement