پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں پولیس نے کینٹ ڈویژن میں مختلف کارروائیوں کے دوران چوری، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث 22 افراد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کےمطابق کینٹ ڈویژن میں مختلف کاروائیوں کے دوران کار، موٹر سائیکل چوری، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو آئس، ایک کار، 11موٹرسائیکل، 15موبائل فونزبرآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کاروائیوں کےدوران 10 کلوگرام سےزائد چرس،65 ہزارروپے،8 لاکھ 53 ہزارروپے کی جعلی کرنسی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ،کاروائیاں حیات آباد، تاتارا،پشتخرہ، ٹائون اورتہکال میں کی گئیں۔