گجرات: نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

Published On 23 February,2021 04:22 pm

گجرات: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے منڈیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اختر، محمد اسحق اور پروین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد چل بسے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔
 

Advertisement