لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں 4 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی دارالحکومت کے 795 سرکاری کالجز میں گزشتہ 6 سال سے لیکچرار، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ اور پروفیسرزکی آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آسامیوں پر بھرتی کرنے کی ابتدائی منظوری دے کر سمری وزیراعلی آفس بھیجوا دی۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو درخواست کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں خالی آسامیاں فل کی جارہی ہیں۔