بہاولپور: دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک کی سکول وین سے ٹکر، 2 طالبعلم جاں بحق

Published On 19 February,2021 03:08 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کی نواحی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کھنڈ موڑ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب خیرپور ٹامیوالی سے بہاولپور جانے والی سکول وین شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔ حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی۔

وین میں سوار 2 طالب علم سعد اور اویس جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 شدید زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، وین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
 

Advertisement