گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ میں پراپرٹی کے تنازع پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی فوٹیج دنیاء نیوز کو موصول ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
نواحی گاؤں مسلم چک میں عدنان نامی شخص نے پراپرٹی خرید رکھی تھی جب وہ مالکان کے ساتھ نشاندہی کے لیے وہاں پہنچا تو ملزمان غضنفر,آصف ,شرافت اور اس کے ساتھیوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے سیدھی فائرنگ کر دی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی فوٹیج دنیاء نیوز کو موصول ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان شرافت غضنفر، آصف اور اس کے ساتھی عدنان کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کےایک ملزمکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔