کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر تھانہ الفلاح کی حدود گلستان رفیع کے سپر سٹور میں تین ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، ملزمان دکان سے 40 ہزار کی رقم لے اڑے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر تھانہ الفلاح کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی آگئی۔ گلستان رفیع میں رواں ہفتے کی ڈکیتی کی چوتھی واردات پیش آئی۔ ڈکیت سپر اسٹور سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔
فوٹیج میں 3 ملزمان کو سپر اسٹور میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کے چہرے بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلح ملزمان نے اسٹور سے لوٹ مار کے بعد خریداروں کو بھی یرغمال بنایا۔ مکین کہتے ہیں گلستان رفیع میں اس سے قبل تین گھروں پر ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہیں۔ علاقہ مکین اسٹریٹ کرمنلز اور آئے دن کی ڈکیتیوں سے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔ ڈاکے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس تاحال کچھ نہیں کرسکی، رفیع گارڈن اور اطراف کے رہائشیوں نے کرمنلز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔