لیاقت پور: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے 80 سالہ ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت پور کے تھانہ پکالاڑاں کی حدوں میں بیٹے اقبال نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 80 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔ ملزم نے کلہاڑی کے وار سے اپنی ماں کو موت کی وادی میں پہنچایا۔
پولیس کا مزید کہنان ہے کہ واردات کے بعد ملزم اقبال موقع سے فرار ہو گیا ہے، جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کے بارے میں بتایا جائے گا۔