نارووال: معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے لڑکی کو قتل کر دیا

Published On 25 February,2021 04:13 pm

نارووال: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے چھریاں مار کر لڑکی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے گاؤں قلعہ راجہ سنگھ میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے چھریاں مار دیں، 20 سالہ سمیرا شدید زخمیوں تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

قتل واردات کی اطلاع پر مقامی بدوملہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔
 

Advertisement