لاہور:(روزنامہ دنیا) پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے شیڈول فائنل کرلیا، میٹرک کے امتحانات کا آغاز 4 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی ڈیٹ شیٹ میں دسویں جماعت کے امتحانات 24 مئی تک جاری رہیں گے ۔ نویں جماعت کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہو کر 9 جون تک جاری رہیں گے۔
12 ویں جماعت کے امتحانات 12 سے 28 جون تک جاری رہیں گے ، 11ویں جماعت کے امتحانات 29 جون سے شروع ہو کر 14 جولائی تک جاری رہیں گے،اس سال بھی عملی امتحانات نہیں ہونگے ۔