تلہ گنگ: (دنیا نیوز) دو امریکی بہنیں تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئیں۔
ایک بھائی کی شادی چار ماہ قبل ہوچکی ہے۔ ایک دلہن امریکہ میں سکول ملازم اور دوسری پولیس افسر ہے جبکہ دونوں بھائی مجاہد اور نعمان درزی ہیں۔ مجاہد کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اپنی بیگم کو بتایا کہ آپ کو میرا مذہب قبول کرنا ہوگا۔ مجاہد کی بیوی جنیفر نے اسلام قبول کرنے کے بعد نیا نام دعا فاطمہ رکھا۔
دوسرے بھائی نعمان کا کہنا ہے کہ اس نے جنیفر کی بہن کو پروپوز کیا اور سادہ سے الفاظ میں کہا کہ آپ میرے ساتھ شادی کریں گی، جس کے جواب میں اس نے نے ہاں کر دی۔ دولہا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے انسٹاگرا م پر رابطہ ہوا، بات چیت ہوتی رہی، دلہن سے بات چیت کے بعد اس کے بھائی سے بات چیت کی اور پھر یہ پاکستان آگئیں۔