گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ تھانہ ڈنگہ کے گاؤں ڈھنڈالہ کے قریب ہوا، پولیس ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر تعاقب کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا نوجوان ذوالفقار حیدر شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کو چھاتی اور بازو پر فائر لگے۔ جوابی فائرنگ کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔