کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے دہشتگرد سجاد عرف ببلو کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد

Published On 02 March,2021 12:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے دہشت گرد سجاد عرف ببلو کو کراچی سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے سچل موسمیات چورنگی کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر دستی بم حملے میں معاونت کی تھی، اس حملے میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز کے جوان سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ملزم نے 8 جولائی کو رینجرز کے ریٹائرڈ افسر ملک عاشق کی دکان پر حملہ کیا جس میں رینجرز کا ریٹائرڈ افسر جاں بحق ہوا تھا۔
 

Advertisement