کراچی: نوجوان نے لڑکی کو گولی مارکر خودکشی کر لی

Published On 02 March,2021 04:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس کے قریب نوجوان لڑکے شاہ زیب نے لڑکی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ لڑکی ایمن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب فائرنگ سے نوجوان ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ہلاک نوجوان کی شناخت ملک شاہزیب جبکہ زخمی لڑکی کی شناخت ایمن کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے پہلے لڑکی کو گولیاں ماری اور بعد میں خودکشی کرلی تاہم نوجوان ملک شاہزیب موقع پر جاں بحق جبکہ لڑکی ایمن زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسند نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی تاج کمپلکس کے قریب کائنات ٹریولز کے دفتر میں کام کرتی تھی۔
 

Advertisement