لاہور: (دنیا نیوز) شادی سے انکار پر لاہورکے علاقہ غالب مارکیٹ میں 2بچوں کی ماں نے فوٹو سٹوڈیو کے سامنے جا کر خود کو گولی مار لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ غالب مارکیٹ میں شادی سے انکار پر 30سالہ خاتون نے خودکشی کرلی،2بچوں کی ماں سندس نے فوٹوسٹوڈیو کے سامنے جا کر خود کو گولی مار لی،خودکشی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندس نامی خاتون اپنے دوست سے ملنے اس کے آفس گئی، لڑکے سے بات کرتے ہوئے ہینڈ بیگ سے پستول نکال کر کنپٹی پر گولی مارلی۔
پولیس کے مطابق خاتون دو بچوں کی ماں تھی، کچھ عرصہ قبل شوہر سے جھگڑے کے بعد لاہور آ گئی،خاتون کی فوٹوگرافر سے دوستی ہوگئی اور شادی سے انکار پر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ورثا کی جانب سے تاحال اندراج مقدمہ کی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔