وزیر آباد:(روزنامہ دنیا) گھر پڑھانے کیلئے آنیوالے قاری نے کمسن بچے کو مبینہ زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکندر پورہ کے رہائشی شکیل کے گھر بچوں کو دینی تعلیم دینے کیلئے آنے والا قاری سعید گزشتہ روز شام4بجے بچوں کو پڑھانے کے بعد 13سالہ محمد حسن کو اپنے گھر لے گیا اور زیا دتی کا نشانہ بنایا، بچے نے اپنے چچا کو واقعہ سے آ گاہ کر دیا ۔
پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کا رروائی شروع کر دی۔ایس ایچ او خالد گجر کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔