میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی کارروائی، حشیش کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

Published On 04 March,2021 05:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، پاکستان کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں حشیش کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا.کارروائی کے دوران 5 ملزمان گرفتار 2ٹن حشیش برآمد کی گئی۔

کراچی میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی انٹیلیجنس بیس کاروائی۔۔ کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے حشیش کی بڑی کھیپ برآمد گئی.پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان 2040 کلو گرام حشیش کھلے سمندر میں سمگل کر رہے تھے۔ پی ایم ایس اے اور کسٹمز انٹیلی نجنس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لانچ سمیت حراست میں لے لیا تاہم گرفتار ملزمان کا تعلق ایران سے ہے۔

ایڈشنل ڈاٹریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس رانا تسلیم کا کہنا ہے کے سمگلنگ کے بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں جس پر کاروائی کی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کورٹ پراسس کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا نیٹ ورک جلد پکڑا جائے گا تاہم برآمد کی گئی حشیش کی مالیت 810 ملین روپے ہے۔