رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں پتن منارہ کے قریب گھر سے ماں اور بچوں سمیت 4 افراد کی گردنیں کٹی لاشیں اور 1 زخمی برآمد ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا، پانچ افراد کے قتل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔
افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، دلخراش واقعہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے چک نمبر 135 میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے چار افراد کی گردنیں کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، قتل ہونے والوں میں ماں، باپ اور تین بچے شامل ہیں، باپ زخمی حالت میں ملا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائیرپورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائٰی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑے اور عدم برداشت کا لگتا ہے، جائے وقوعہ پر تحقیقات جاری ہیں، گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔
جائے وقوعہ سے ایک تیز دھار چھری برآمد ہوئی، مزید تحقیقات جاری ہیں، لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔